کراچی ایئر پورٹ پر 2 مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ، قرنطینہ کرنیکی ہدایت

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہو گئی۔

ایئرپورٹ ہیلتھ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کی مشتبہ علامات پائی گئیں ، نیا ویرینٹ مثبت آنے پر دونوں مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایک مسافر جدہ سے جبکہ دوسرا کولاالمپور سے کراچی پہنچا تھا۔

کورونا کا نیا ویرینٹ، بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ ہونگے

کراچی ایئرپورٹ پرگزشتہ روز مسافروں میں کوویڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ کوویڈ ٹیسٹنگ کےلیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد تقریباً22 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

قومی ادارہ صحت نے بھی نئے ویرینٹ کی روک تھام کیلئے 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More