لاہور میں آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہوریوں کے لئے الیکٹرک بسیں بطور پائلٹ پراجیکٹ چلائی جائیں گی،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے پری کوالیفیکیشن بین الاقوامی بولی کا اعلان کر دیا ہے۔

ملکی و غیر ملکی کمپنیز سے ٹینڈر کی کوٹیشنز مانگ لی گئیں،ورلڈ بنک کی 3.5ارب کی رقم سے 27 بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

سی ای او فائق احمد کا کہنا تھا کہ 4سے 5 ماہ میں بڈرز کا فیصلہ کر لیا جائے گا،رواں سال ہی شہری سستی اور ماحول دوست بسوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسیں چل جانے سے خزانے کو 300روپے فی کلومیٹر کا فائدہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More