تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا طریقہ کار طے

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا طریقہ کار طے کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت تاجروں پر مرحلہ وار بتدریج ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر 300 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا پہلا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ایف بی آر حکام کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کے لیے اسکیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More