سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بےدخلی کی تجویز کو مسترد کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 06, 2024

ریاض: سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیل کا دوبارہ قبضہ قبول نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے فلسطینوں کو غزہ سے جبری طور پر بےدخل کرنے کی ہر تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ اس عمل کی مذمت بھی کی ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے کہا کہ 1967 کے المیے کا منظرنامہ دہرائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔

پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند وزرا کے بیانات ان کی وحشیانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس طرح کے بیانات سے علاقے میں کشیدگی پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید سردی، برفباری کی وارننگ جاری

عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی کی جنگ بند کرانے اور ان کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کو روکنے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ بعض اسرائیلی وزرا نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا جائے اور غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیاں بسائی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More