محکمہ موسمیات کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 12 سے 15 جنوری تک موسم کی صورتحال کے حوالے سے زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پی ایم ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، جنوری کا مہینہ عموماً ہر سال سرد ترین مہینہ ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری تک موسم کی چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پی ایم ڈی ملک میں موجودہ موسمی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے متعلق جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔موسم کی صورتحال سے آگاہی کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ https://www.pmd.gov.pk/en/ یا فون نمبر 051-9250363-4 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More