رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم بلوچستان اوربا لا ئی سندھ کے بعض اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بلوچستان میں اورماڑہ 28، قلات 18، کوئٹہ(شیخ ماندہ 15، سمنگلی 16، پسنی 07 ، خضدار 05، جیوانی 03،لسبیلہ ، دالبندین 02، پنجگور 01، سندھ میں، جیکب آباد03، پڈ عیدن 02 اور خیر پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11 ،سکردومنفی 09،کالام ،گوپس منفی 05 ، گلگت،ہنزہ ، استور اور سرینگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More