صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کی والدہ کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ مجھے اپنے دوست سلمان اکرم راجہ کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا ہے، والدین کی وفات اولاد کیلئے ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے

، دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More