اسلام آباد: سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان فائرنگ سے قتل

اردو نیوز  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد پولیس کے مطابق سنی علما کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں مولانا مسعود الرحمان کے گولیاں لگنے کے بعد جان سے گزر جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہے۔

سنی علما کونسل کے ترجمان نے بھی مولانا مسعود الرحمان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ۔

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

جلد ملزمان کو گرفتار…

— Islamabad Police (@ICT_Police) January 5, 2024

پولیس کا کہنا ہے کہ ’جائے واردات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More