پیپلز پارٹی کی سینیٹ قرار داد کی مذمت، الیکشن ہوں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ قرار داد کی مذمت کر دی جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ہوں گے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کا موقف ہے الیکشن میں لمحے کی بھی تاخیر نہ ہو۔

دوسری جانب سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق قرار داد بارے  سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More