شمالی کوریا نے 200 توپ کے گولے داغے،جنوبی کوریائی جزیرہ خالی کروا لیا گیا

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

سیئول ۔5جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریاکے چیف آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے 200 توپ کے گولے داغے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریائی جزیرہ خالی کروا لیا گیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق جنوبی کوریاکے چیف آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے مغربی سرحد کے قریب واقع یون پیانگ جزیرے کے شمال سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9تا11 بجے کے درمیان 200کے قریب توپ کے گولے داغے ہیں جو شمالی کوریا کی سمندری حدود سے وابستہ بفر زون میں جا گرے۔

جنوبی کوریا کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جزیرے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More