میٹرک امتحانات میں ایک ماہ کی تاخیر کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی صدر ایپسا میاں شبیراحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سموگ اور موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوچکاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک ماہ کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کا سلیبس نامکمل ہے۔ سلیبس کی تکمیل، دہرائی اور ٹیسٹ سیشن کیلۓ ایک ماہ کا مزید وقت دیا جائے ۔

مرکزی صدر ایپسا میاں شبیراحمد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ طویل تعطیلات اور الیکشن کی وجہ سے میٹرک امتحانات 15 اپریل سے شروع کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیف، پیما، میٹرک سمیت تمام امتحانات ایک ماہ تاخیر سے شروع کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More