لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پرانتخابی حلقوں میں سروے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دارافسر کوطلب کر لیا

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پرانتخابی حلقوں میں سروے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دارافسر کوطلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظرمیں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف الیکشن کے دن کیلئے ہے، عدالت نے نشاندہی کی کہ پوری دنیا میں الیکشن کے دوران حلقوں کے مسائل پر بات اورسروے ہوتے ہیں۔جسٹس علی باقرنجفی نے میاں داد ایڈووکیٹ کی دائر درخواست پر سماعت کی

درخواست گزارمیاں داود ایڈووکیٹ نے دلائل میں موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 233 کے تحت میڈیا کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا اورانتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز 12 کی بنیاد پر پیمرا نے اس ضمن میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز12 آئین پاکستان سے متصادم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More