پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، پاکستان دنیا کی دوسری بڑی آن لائن ورک فورس ہے، پچھلے چار سالوں میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی مارکیٹ ہے،

پاکستان موبائل فونز کی دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کے براڈبینڈ کے 75 ملین صارفین ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد کینیڈا کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے طالب علموں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کر رہے ہیں، اب آئی ٹی سے آنے والا ریونیو 50فیصد تک ڈالرز میں رکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا کے لئے ریگولیشن ضروری ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More