وفاقی سیکرٹری داخلہ سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے وفد کی ملاقات ، سیاحتی ویزا کے طریقہ کار کو مزید سہل اور تیز بنانے پر اتفاق

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیاحتی ویزا کے طریقہ کار کو مزید سہل اور تیز بنانے پر اتفاق ہوا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور رآپریٹرز کے وفد نے وزارت داخلہ میں سیکرٹری داخلہ سے یہ ملاقات کی ۔ وفد نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تجاویز اور اپنے مسائل پیش کئے ۔

سیکریٹری داخلہ نے سیاحت کے فروغ میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کا اعادہ اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کی ۔ترجمان کے مطابق سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تمام شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان کو سال 2023 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More