کمبوڈیا میں گزشتہ سال آسمانی بجلی گرنے سے 84 افراد ہلاک ہوئے

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

نوم پنہ۔5جنوری (اے پی پی):کمبوڈیا میں 2023 میں آسمانی بجلی گرنے سے 84 افراد ہلاک جبکہ 59زخمی ہوئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا میں نیشنل کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این سی ڈی ایم)کے ترجمان سوتھ کم کولمونی نے میڈیا کو بتایا کہ کمبوڈیا میں 2023 میں آسمانی بجلی گرنے سے 84 افراد ہلاک اور 59زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی گرنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے موسمیاتی تبدیلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی گرنے کے خطرات سے بچنے کے لیے، لوگوں کو، خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو طوفان یا بارش کے وقت گھروں یا پناہ گاہوں میں رہنا چاہیے ۔این سی ڈی ایم نے مستقبل میں ہلاکتوں کو روکنے میں مدد کے لیے زیادہ خطرے والے علاقوں میں بجلی سے بچاؤ کے آلات نصب کرنے کا منصوبے کی وضاحت بھی کی ۔واضح رہے کہ کمبوڈیا میں مئی سے اکتوبر تک برسات کے موسم میں اکثر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More