انڈونیشیا میں2 ٹرینوں میں تصادم سے اموات بڑھ کر 3ہو گئیں

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

جکارتہ ۔5جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے اموات بڑھ کر 3ہو گئیں ۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبائی پولیس آفس کے سینئر کمشنر ابراہیم ٹومپو نے مقامی میڈیا میٹرو ٹی وی کو بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاواکے شہر بنڈونگ میں2ٹرینوں میں تصادم سے ٹرین ڈرائیور، اس کا معاون اور ایک ملازم ہلاک اور 10سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ حادثے کی وجوہات کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More