نگران حکومت کا صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان تیار

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

وزارت خزانہ نے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز دے دی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پر عمل ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت نے معاشی سرگرمیاں کے فروغ کا پلان تیار کرلیا ہے، صنعتوں پر بجلی کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا، بجلی نرخ کم ہونے سے صنعتیں اپنے قدموں پرکھڑی ہو جائیں گی اور صنعتیں چلنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے، تاہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پرعمل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان کرلیا گیا ہے، جو آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 9سینٹ تک مقرر کرنے کی تجویز ہے اور صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف پر کراس سبسڈی ختم کرنے کا پلان ہے۔ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے بجلی سستی کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More