تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،نگران وفاقی وزیر صحت

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی تعلیم کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں ادارے موجود ہیں ، اس سلسلے میں نصاب کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے،

ابھی بھی 2کروڑ 20 لاکھ طلبا سکولوں سے باہر ہیں، انہیں تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں سینٹر سعدیہ عباسی کی درخواست پر چیئرمین نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More