نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے، وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے، نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے، وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی ،

ان کی تقرری سابق حکومت کے دور میں ہوئی تھی، وہ پہلے بھی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More