نوکری کا جھانسا، زر تاج گل غریب شہری کے پانچ لاکھ روپے کھا گئیں

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

سابق وزیر مملکت زر تاج گل غریب شہری کے لاکھوں روپے کھا گئیں، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے غریب شہری ظفر حسین نے زرتاج گل کے خلاف ایف آر درج کروائی ہے۔

ظفر حسین نامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے زرتاج گل کو سول اسپتال میں نوکری حاصل کرنے کیلئے بطور رشوت پانچ لاکھ روپے دیے۔

سابق وزیر مملکت نے نہ ہی نوکری لگوائی اور نہ ہی اس کے پانچ لاکھ روپے واپس دیے، غریب شہری کا کہنا ہے کہ نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا۔

سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More