دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج7 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار کیوسک اور اخراج 13 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج5 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1478.91 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.212 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.50 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.048 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.023 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More