متحدہ عرب امارات میں سیاحتی پولیس کی نئی سروس کا آغاز

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

ابوظہبی ۔5جنوری (اے پی پی):ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈ نے امارات میں سیاحتی مقامات پر نئی ٹورسٹ پولیس پٹرولنگ (کلب کارسروس) کا آغاز کر دیا ہے جسے ابوظہبی پولیس کےلوگواور ٹورسٹ پولیس لوگو سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق فوجداری سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں سیاحتی پولیس کا انتظام ریاست میں پائیدار امن و امان کے حوالے سے مثالی نمونہ پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت چاہتی ہے کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں امن و سلامتی کا احساس ہو۔ابوظہبی میں سیاحوں اور سیاحتی اداروں کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More