آئی سی سی ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا، فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ایمرجنگ ینگ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، بھارت کے یاشاسوی جیسوال، سری لنکا کے دلشان مدوشانکا اورجنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے کا نام شامل ہے۔

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرکے لئے بھارت سوریا کمار یادیو، زمبابوے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، یوگانڈا کے الپیشن رجمانی کونامزد کیا گیا۔

آئی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگی میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، دیگر کٹیگریز کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More