غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کا اسرائیلی مطالبہ پریشان کن ہے، عہدیدار اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

اقوام متحدہ ۔5جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہاکہ اسرائیل کے سینئر حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے غزہ سے انخلا کا مطالبہ پریشان کن ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ کہ لوگوں کو وہ کسی تیسرے ملک میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الااقوامی قوانین مقبوضہ علاقے سے لوگوں کے زبردستی انخلا کی اجازت نہیں دیتے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More