سعودی عرب ، فیوچر آف ڈیفنس فورم اور نمائش فروری میں ہو گی

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

ریاض ۔5جنوری (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس ایگزیبیشن اورفیوچر آف ڈیفنس فورم فروری میں منعقد کیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فیوچر آف ڈیفنس فورم کا آغاز 4 فروری سے ہو گا جس میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلٰی عہدیدار اور سرکاری ذمہ داران شرکت کریں گے۔ فورم کا آغاز عسکری صنعتوں کے قومی ادارے کے گورنر انجینئر احمد العوھلی کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی فورم کے دوران دفاعی استعداد کی اہمیت پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی (ایس اے ایم آئی ) کے چیئرمین احمد الخطیب اس حوالے سے سعودی عرب کے دفاعی شعبوں میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ بھی پیش کریں گے۔فورم میں وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح مملکت میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More