اُردن میں مغربی مشروبات کا بائیکاٹ، مقامی مشروب کی فروخت دو گُنا ہو گئی

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

عمان ۔5جنوری (اے پی پی):اردن کے دارالحکومت عمان کی سُپرمارکیٹس میں مغربی مشروبات کا بائیکاٹ کے بعد مقامی مشروب کی فروخت دو گُنا ہو گئی ،عرب نیوز کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران عمان کی سُپر مارکیٹس کے جن ریکس میں صرف پیپسی اور کوکا کولا دکھائی دیتے تھے اب وہاں مقامی مشروبات نے بڑے پیمانے پر جگہ بنا لی ہے جن کو شہری متبادل کے طور پر خرید رہے ہیں۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران مغربی کمپنیوں کے مشروبات کی فروخت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔پیپسی اور کولا کی جگہ لینے والے مقامی مشروبات میں سب سے آگے میٹرکس کولا ہے جو اردن کی کمپنی دفاف النہرین نے 2008 میں لانچ کیا تھا۔یہ کمپنی سوڈا واٹر اور جوس بنانے کے لیے مشہور ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ کمپنی پڑوسی ملکوں میں اپنی مشروبات بیچ رہی تھی مگر حالیہ جنگ کے دوران مقامی طور پر اس کے مشروبات کی مانگ بڑھی کے بعد میٹرکس کولا نے پیداوار کو دو گنا کر دیا ہے۔کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر عبدالمعین ابراہیم ابو زید نےمیڈیا کوبتایا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں جیسے ہی بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑا ۔

انہوں نے اردون کے طول و عرض میں اپنی مشروبات کی سپلائی بڑھا دی اور پیداوار کے لیے کارکنوں کی تعداد اور گاڑیوں کا اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی دارالحکومت میں خاص طور پر نمایاں ہے جہاں مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کال سب سے عمل ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بائیکاٹ کا یہ سلسلہ اردن اور دیگر عرب ممالک میں بڑھ رہا ہے جہاں بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ امریکا اور بعض یورپی ممالک اور کارپوریشنوں کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More