سعودی 4 لیبر کورٹس میں 4 دنوں میں دو ہزار مقدمات دائر

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی لیبر کورٹس میں سال رواں کےپہلےچار دنوں میں کارکنوں کی جانب سے سپانسرز کے خلاف 2302 کیسز دائر کئے گئے۔

سعودی اخبار 24 نے وزارت انصاف کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے سال کے ابتدائی چار روز کے دوران ملازمین کی جانب سے سب سے زیادہ مقدمات ریاض ریجن میں دائر کیے گئے ان کی تعداد 741 تھی ۔ مکہ مکرمہ میں 559 اور الشرقیہ میں 307 کیسز دائر کیے گئے۔سب سے کم کیسز شمالی علاقوں اور باحہ میں دائر کیے گئے شمالی علاقے میں 16 اور باحہ میں 8 کیسز لیبر کورٹس میں پیش کئےگئے۔

مدینہ منورہ میں 164، عسیر میں 147، قصیم میں 122، حائل میں 72، جازان میں 62، تبوک میں 38، الجوف میں 34 اور نجران میں 32 کیسز عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ واضح رہے کہ دائر کئے گیے مقدمات میں سے 3292 کیسز کی سماعت ہوئی جبکہ 1333 کیسز پر فیصلےجاری کئےگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More