داعش نے ایران میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

اے پی پی  |  Jan 05, 2024

تہران ۔5جنوری (اے پی پی):داعش نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

العریبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش نے ٹیلی گرام کے ذریعے کرمان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ ان حملوں میں 100 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

داعش کی طرف سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باردودی مواد سے بھری جیکٹ پہنے اس کے دو ارکان نے جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر جمع ہونے والے ہجوم کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More