امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 05, 2024

نئی دہلی: سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بےنقاب ہونے پر امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سرکار نے سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بےنقاب ہونے پر امریکہ سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا اور امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کے اثرات، میکڈونلڈز کا کاروبار بری طرح متاثر

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا جبکہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکہ نے بے نقاب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More