ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.36ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر 2023 میں ملک میں 0.51 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو نومبر کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔

نومبر میں ملک میں 0.65ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر 2022 کے مقابلہ میں دسمبر 2023 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔

دسمبر2022 میں ملک میں 0.52ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.51 ملین ٹن ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More