پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شدید دھند کے باعث منسوخ کی گئی پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری کر دیا

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شدید دھند کے باعث منسوخ کی گئی پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خراب موسم کے باعث منسوخ ، ڈائیورٹ اور تاخیر کا شکار فلائیٹس دبئی۔ پشاور۔ دبئی ای کے 636/637 منسوخی کے بعد کل روانہ ہوں گی۔

اسی طرح شارجہ۔ پشاور۔ شارجہ پی کے 257/258 پرواز منسوخ کردی گئی ہے جس کا دوبارہ شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن حکام نے دبئی۔ پشاور پرواز پی کے 284 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ بحرین۔ پشاور۔ بحرین پروازیں جی ایف 784/785 منسوخی کے بعد کل کے لئے ری شیڈول کر دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شارجہ۔ پشاور۔ شارجہ پروازیں9556/557 منسوخی کے بعد کل کے لئے ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دوحہ۔پشاور۔دوحہ پرواز کیو آر 600/601 پشاور سے منسوخی کے بعد اسلام آباد سے آپریٹ ہوگی۔

اسلام آباد سے دوحہ فیری فلائیٹ آپریٹ ہوگی اورکیو آر 601 کل پشاور سے ری شیڈول کی گئی ہے اور آج کے مسافروں کو اگلی فلائیٹ سے دوحہ بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاض۔ پشاور ایس وی 793 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑدیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More