منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین اور کیمرہ مین کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر سیّد مبشر توقیر شاہ نے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین احمد خان سولنگی اور کیمرہ مین ظفر علی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ملازمین پی ٹی وی کا قیمتی اثاثہ تھے، دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More