چینی صدر کی ایران میں بم دھماکوں کی مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

یجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے ایران میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملے پر صدمہ ہوا ہے جس میں84افراد جاں بحق ہوگئے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین سے تعزیت اور زخمیوں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایران کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ نے ایران میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملوں کا سخت جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More