این اے 15، نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اعظم سواتی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کے ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن تاحیات نااہل کرسکتا ہے تواختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی ہوگا، چیف جسٹس

عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل پر سماعت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More