تحریک انصاف نے بلے کے نشان کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی، الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق نہیں بن سکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے جکہ  دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا۔

الیکشن کمیشن کی درخواست منظور، پی ٹی آئی سے بلا پھر چھن گیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغیر شواہد فیصلہ کر کے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا، پشاور ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے جج نے قانون کی غلط تشریح کی ، ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More