صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری د ے دی

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل تقرری کی منظوری دی ہے۔ جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016 کے سیکشن 3 کے تحت دی ہے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More