میانمار حکومت کا 9,652 قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

نیپیداو ۔4جنوری (اے پی پی):میانمار کی حکومت نے9,652 قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کیاہے۔

ملائشین میڈیا کے مطابق ریاستی انتظامی کونسل نے ایک بیان میں بتایا کہ میانمار کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر جیلوں سے 9,652 قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان کیا ہے ۔فوری طور پر اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ رہا کیے جانے والوں میں سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔

ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کئے جانے والوں میں 114 غیر ملکی قیدی بھی شامل ہے جن کو دو طرفہ تعلقات اور انسانی بنیادوں پر ملک بدر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میانمار نے جنرل آنگ سان کی قیادت میں ایک طویل لڑائی کے بعد 4 جنوری 1948 کو برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More