اسلامی تعاون تنظیم کی ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے ایرانی حکومت کے نام ایک پیغام میں کرمان بم دھماکوں میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اس المناک واقعے میں ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کی تجدید کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More