الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استور حلقہ 13 کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استور حلقہ 13 کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق  استور حلقہ 13 میں 9 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

گلگت بلتستان استور ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی کے خورشید خان کامیاب

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ دیتے ہوئے استور کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہاستور میں ضمنی الیکشن وقت پر ہونگے ۔

واضح رہے کہ استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد خورشید خان لیڈ پر تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More