جمشید دستی کے علاقے کے لوگوں نے انہیں جھوٹا اور فریبی قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

جمشید دستی کے حلقے کے عوام نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور انہیں جھوٹا اور فریبی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہیں جن میں حلقے کے مرد و خواتین جمشید دستی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، اس موقع پر مظاہرین نے جمشید دستی کی تصویر پر جوتے برسائے اور مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر حلقے کی خواتین نے کہا کہ جمشید دستی جھوٹا اور مکار ہے ان کے گھر پر کسی نے کوئی چھاپہ نہیں مارا ہے، ان کے علاقے کے لوگ ہی ان کے خلاف بول پڑے۔

جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار

واضح رہے کہ جمشید دستی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سنگین الزامات عائد کئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور میری فیملی کو ہراساں کیا گیا ہے۔

اس کے جواب میں ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ان کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More