فلپائن میں 2023 کے دوران منشیات سمگلنگ کے الزام میں 56,000 افراد گرفتار کئے گئے،رپورٹ

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

منیلا۔4جنوری (اے پی پی):فلپائن میں 2023 کے دوران منشیات سمگلنگ کے الزام میں 56,000 افراد گرفتار کئے گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدارتی کمیونیکیشن آفس (پی سی او)نے قومی پولیس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلپائن میں 2023 کے دوران56,000 منشیات کے مشتبہ سمگلر گرفتار کر کے 187 ملین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کی گئیں ۔

واضح رہے کہ فلپائن میں منشیات کے غیر قانونی استعمال اور سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ انتظامیہ کا ہدف 2028تک ملک کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More