جنوبی کوریا،متعدد گاڑیوں میں تصادم ، 14افراد زخمی

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

سیئول ۔4جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے ۔

چینی خبررساں ادارے شنہواکے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ سیئول سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں واقع سی جونگ شہر کے ایک پل پر تقریباً 30 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 ڈرائیوروں کو معمولی زخم آئے جنہیں ہسپتال سے مرہم پٹی کےبعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ دوسرے واقع میں صبح 6:27 بجے سی جونگ میں ہی ایک پل پر 8 گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More