امریکی محکمہ خارجہ کی ایران میں بم دھماکوں ، بیروت میں ڈرون حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

واشنگٹن ۔4جنوری (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکوں اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے ڈرون حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےیہاں صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے شہر کرمان میں ہونےوالے بم دھماکوں یا بیروت میں ہونے والے ڈرون حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ امریکا کسی بھی طرح سےکرمان میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث نہیں تھا اور دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اسرائیل ان دھماکوں میں ملوث تھا۔امریکی ترجمان نے بیروت کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں کسی بھی امریکی کے ملوث ہونے سے بھی انکار کیا۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بھی کہا کہ امریکی حکام کے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ بیروت میں ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل ملوث تھا۔ادھر،حزب اللہ کے ساتھ ساتھ لبنانی سکیورٹی حکام نے بھی بیروت میں ہونے والے ڈرون حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا۔فرانس 24 کے مطابق ایرانی صدرکے ڈپٹی چیف آف سٹاف فار پولیٹکل افیئرز محمد جمشیدی نے’’ ایکس ‘‘پر جاری بیان میں کرمان میں دھماکوں کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More