سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار 200 کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، بین الاقوامی بلین اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 2067 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمتیں مستحکم

جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت  1543 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2660 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے کی کمی سے 2280.52 روپے ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More