جاپان ، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ، 151 افراد لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 81 ہو گئی جبکہ 51 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی جاپان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، 36 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

اشیکاوا شہر میں زلزلے کے آفٹر شاکس کے باعث پانی کی پائپ لائنوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث اشیکاوا کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ سیلف ڈیفنس فورس کے دستے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کو ہنگامی ڈیزاسٹر رسپانس ہیڈ کوارٹر کے اجلاس میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگیاں بچانے کی کوششوں کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More