جرمنی کا سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے کے خلاف انتباہ

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

جرمنی کا سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے کے خلاف انتباہ

برلن۔4جنوری (اے پی پی):جرمنی نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق جرمنی کے دفترِ خارجہ نے گزشتہ روز ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ دارالحکومت بیروت کے علاقے میں 2 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد صورتِحال کی مزید خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ،اس لئے جرمن شہری لبنان کے جنوبی حصوں اور بیروت کے جنوبی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں اور ملک چھوڑ دیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More