وزارت خارجہ میں سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کا آغازوزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے افتتاحی خطاب سے ہوگا

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزارت خارجہ میں 4 سے 6 جنوری تک سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں علاقائی نمائندوں کے ساتھ ساتھ اہم دارالحکومتوں سے پاکستان کے سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق کانفرنس کا آغاز وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اہم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی دوطرفہ، علاقائی اور عالمی جہتوں پر غور و خوض اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سفیروں کی کانفرنس علاقائی اور عالمی پیشرفت کے پیش نظر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث کے لیے بلائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More