سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔
آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں ، اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آئوٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
سڈنی ٹیسٹ، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں نیا ریکارڈ بنا لیا
کم روشنی کے باعث کھیل روک کر وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔