اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے دل ایسے مشکل وقت میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں،انسانیت کے خلاف گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہے۔

چیئرمین سینیٹ نے دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائدحزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد نے بھی ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More