امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش نماز کو مسجد کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

واشنگٹن۔4جنوری (اے پی پی):امریکا کی ریاست نیو جرسی کے شہرنیو آرک میں امام مسجد حسن شریف کو مسجد کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق ایسیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر ٹیڈ سٹیفن نے گزشتہ روزنیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ امام مسجد حسن شریف کو فجر کے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

امریکی اٹارنی جنرل میٹ پلیٹکن نے کہا کہ سکیورٹی حکام ملزم کی تلاش کر رہے، تاہم کوئی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ واقعہ مسلم دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پبلک سیفٹی ڈائریکٹر فرٹز فریج نےکہا کہ امام مسجد کو مذہبی ہم آہنگی کے لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم کردار دا کیا۔

نیو جرسی میں کونسل برائے امریکا اسلامک تعلقات ( کئیر) کی شاخ کے ترجمان دینا سید احمد نے کہا ہے کہ ہم ابھی معلومات جمع کر رہے ہیں،تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔واضح رہے کہ امام مسجد حسن شریف مسجد میں بطور امام 5سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More